اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 04:59:00

امریکہ ، ترکی اور عراق میں خفیہ معلومات کا تبادلہ

بغداد میں امریکی سفارت خانے کاکہنا ہے کہ امریکہ ، ترکی اور عراق شمالی عراق سے ترکی پر حملے کرنے والے کرد باغیوں سے لڑنے کے لئے خفیہ معلومات کا تبادلہ کریں گے

بغداد (این این آئی)بغداد میں امریکی سفارت خانے کاکہنا ہے کہ امریکہ ، ترکی اور عراق شمالی عراق سے ترکی پر حملے کرنے والے کرد باغیوں سے لڑنے کے لئے خفیہ معلومات کا تبادلہ کریں گے۔ سفارت خانے نے کہا کہ یہ تینوں ملک کالعدم کردستان ورکرز پارٹی یا پی کے کے کے ساتھ لڑنے کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کو بھی مربوط کریں گے ۔عراقی وزیر اعظم نوری المالکی ، ترک وزیر داخلہ بصیر اتالیا اور امریکی سفیر رائن کراکر نے بدھ کے روز بغداد میں ایک اجلاس میں پی کے کے کے بارے میں گفتگو کی ۔ اجلاس کے بعد ملکوں نے علیحدگی پسند جنگجوؤں سے نمٹنے کے لئے ایک مشترکہ کمیٹی کے منصوبوں کا اعلان کیا۔







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier