اسرائیل کسی قسم کی کوئی فوجی کاروائی نہ کرے ، اردن
فوجی کارروائی نہ کریں ، اردن کے شاہ عبداللہ کا اسرائیلی عہدیداروں سے مطالبہ
مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی ریڈیو نے
کہا ہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ نے اسرائیلی لیڈروں سے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں
بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں نہ کرے ۔ریڈیو رپورٹ میں اسرائیل کے ایک اعلی ترین
عہدے دار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شاہ نے یہ اپیل اس ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم ایہود
اولمرت اور وزیر دفاع ایہود باراک کے ساتھ ایک خفیہ اجلاس کے دوران کی ۔ رپورٹ میں
کہا گیا کہ مسٹر اولمرت نے شاہ عبداللہ کو بتایا کہ اگر عسکریت پسندوں نے اسرائیل
پر راکٹ داغنے کا سلسلہ جاری رکھا تو اسرائیل بھی باز نہیں رہ سکے گا ۔اسی دوران
فلسطینی میڈیکل ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ میں ایک دھماکے میں ایک فلسطینی عسکریت
پسند ہلاک ہو گیا ۔ میڈیا کی کچھ رپورٹوں میں کہا گیا کہ غزہ شہر کے مشرق میں حماس
کا ایک مسلح شخص سرائیلی ٹینک کا گولہ لگنے سے ہلاک ہوا ۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق
عسکریت پسند ایک حادثاتی دھماکے میں ہلاک ہوا