جنوبی افریقہ نے زمبابوے کی 3 کروڑ ڈالرکی امداد روک دی
جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ جب تک زمبابوے میں کوئی متحدہ حکومت قائم نہیں ہوجاتی ، وہ اس ملک کو تقریباً تین کروڑ ڈالرکی امدادی رقم کی ادائیگی روک دے گا۔
نیویارک (این این آئی)جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ
جب تک زمبابوے میں کوئی متحدہ حکومت قائم نہیں ہوجاتی ، وہ اس ملک کو تقریباً تین
کروڑ ڈالرکی امدادی رقم کی ادائیگی روک دے گا۔ جنوبی افریقہ کی کابینہ نے ایک بیان
میں کہا ہے کہ اسے زمبابوے کی برسرِ اقتدار اور حزبِ اختلاف کی پارٹیوں کے درمیان
اختیارات میں شراکت کے مذاکرات میں پیش رفت کے فقدان پر بہت گہری تشویش ہے۔ بیان میں
کہا گیا ہے کہ جب تک لیڈر کوئی نمائندہ حکومت تشکیل نہیں دیں گے، جنوبی افریقہ اس
رقم کو روکے رہے گا ، جو زراعت میں مدد کے لیے ہے۔ زمبابوے کے صدر رابرٹ مگابے کو
اختیارات میں شراکت کے اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤکا سامنا ہے
، جس پر انہوں نے حزبِ اختلاف کے ساتھ ستمبر میں دستخط کیے تھے۔ زمبابوے میں امریکہ
کے سفیر جیمز میک گی نے واشنگٹن کی جانب سے زمبابوے کے عہدے داروں کے خلاف نئی
مخصوص پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی بحران
کے نتیجے میں خورک اور صحت کے معاملے میں ایک انتہائی ہولناک صورتِ حال پیداہوگئی
ہے۔