اوباما نےغلطی کی تو تنقیید انکی نسل پرہوگی ، لولا ڈی سلوا
اگر براک اوباما نے اپنے عہدہ صدارت کے دوران کوئی غلطی کی تولوگ ان کی نسل پر تنقید کریں گے ، برازیلین صدر
ری او ڈی جنیرو(این این آئی) برازیل کے صدر کا
کہنا ہے کہ اگر براک اوباما نے اپنے عہدہ صدارت کے دوران کوئی غلطی کی تولوگ ان کی
نسل پر تنقید کریں گے۔صدر لوئس لولا ڈی سلوا نے یہ بات ری او ڈی جنیرو میں بلیک ڈے
کے موقع پرسماجی کارکن کے مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ نو
منتخب امریکی صدر براک اوبام ایک ذہین شخص ہیں۔ اب تک انہوں نے امریکی معیشت کی
بحالی کے بارے میں جو تجاویزات دی ہیں وہ ان کی زہانت کا ثبوت ہے۔ برازیلین صدر نے
کہا کہ اگر نو منتخب امریکی صدر معاشی بحران پر قابو پانے میں ناکام رہے تو تنقید
نگار ان کی سیاہ نسل کو تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔