چین ، خراب موسم کے باعث بیس سے زائد کشتیاں پھنس گئیں
چین میں خراب موسم کے باعث بیس سے زائد کشتیاں پھنس گئی ہیں ، کشتیوں میں سڑسٹھ ماہی گیر سوار ہیں
بیجنگ(این
این آئی) چین میں خراب موسم کے باعث بیس سے زائد کشتیاں پھنس گئی ہیں ، کشتیوں میں
سڑسٹھ ماہی گیر سوار ہیں۔ چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق چین کے ساحلی علاقے ڈالیان
سے تین سو میٹر دور جزیرے کے قریب بیس کشتیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے پانچ میٹر تک لہریں بلند
ہورہی ہیں۔ حکام کے مطابق دو ہیلی کاپٹروں کو امدادی سر گرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں
۔ سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ چونسٹھ ماہی گیروں کو کشتیوں سے نکال کر جزیرے پر
پہنچا دیا گیا ہے۔ تین افراد لاپتہ ہیں۔