اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 04:02:00

مسائل کے حل میں رکن ممالک ہمارے اتحادی ہیں ، بان کی مون

عالمی تنازعات کے حل اور قیام امن میں رکن ممالک کی پارلیمنٹس اقوام متحدہ کی فطری اتحادی ہیں ، بان کی مون

نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہاہے کہ عالمی تنازعات کے حل اور قیام امن میں رکن ممالک کی پارلیمنٹس اقوام متحدہ کی فطری اتحادی ہیں۔ نیویارک میں اقوام متحدہ اور انٹر پارلیمنٹری یونین کی جانب سے بلائے گئے رکن ممالک کی پارلیمنٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بان کی مون کا کہنا تھا کہ جس طرح ارکان پارلیمنٹ اپنے ملک کے کوگوں کو جوابدہ ہوتے ہیں۔ اس طرح اقوام متحدہ دنیا کے لوگوں کو جوابدہ ہے۔ آئیں سب ملکر عالمی مالی بحران، تنازعات حل اور امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔ اس دو روزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کی قیات میں 5 ارکان پر مشتمل سینیٹ کا وفد کررہاہے۔







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier