سری لنکن فوج کا50 تامل باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
سری لنکن فوج نے جافنا کے مقام پر چار روز سے جاری لڑائی میں50 تامل باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے
ٰکولمبو(این این آئی) سری
لنکن فوج نے جافنا کے مقام پر چار روز سے جاری لڑائی میں50 تامل باغیوں کو ہلاک
کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سری لنکن فوج کے ترجمان کے مطابق، موہوملائی کے کنٹرول کیلئے
لڑائی میں دس سرکاری فوجی ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے۔ موہوملائی ایک آٹھ کلومیٹر طویل
پٹی ہے جو جافنا کو بحرِ ہند کے دیگر جزائر سے ملاتی ہے۔ جافنا سرکاری افواج کے
کنٹرول میں ہے۔ ہلاکتوں کے حوالے سے تامل ٹائیگرز کی طرف سے تبصرہ سامنے نہیں آیا
ہے۔