اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 03:05:00

روس کودوسرے اقتصادی انہدام کاشکارنہیں ہونے دینگے، پیوٹن

روسی وزیراعظم ولاد میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ملک کو دوسرے اقتصادی انہدام کا سامنا نہیں ہوگا۔

 ماسکو(این این آئی)روسی وزیراعظم ولاد میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ملک کو دوسرے اقتصادی انہدام کا سامنا نہیں ہوگا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اور موجودہ وزیراعظم نے کہا کہ افراط زر پر قابو پانے اور روبل کی قیمت استحکام کیلئے تمام تر ذرائع استعمال کئے جائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے زرمبادلہ ذخائر کافی مضبوط ہیں جن سے ہم میکر و اقتصادی استحکام برقرار اور افراط زر کو قابو رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت عالمی اقتصادی بحران کو روسی اقتصادی انہدام کی و جہ نہیں بننے دینگے اور 1991ءکی اقتصادی ابتری کو دوبارہ نہیں دہرایاجائیگا۔ روسی وزیراعظم نے اس موقع پر اقتصادی بحران کا شکار ممالک کی مدد کیلئے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا۔ علاوہ ازیں روس نے اپنی اشیاءکی خریداری کیلئے چین اوربھارت کو قرض کی پیشکش اور بیلاروس کو دوارب ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier