طالبان کا نیٹو افواج کے ہیڈ کوارٹرپرخود کش کاربم حملہ
افغانستان ،طالبان کا افغان اورنیٹو افواج کے ہیڈکوارٹر پر خود کش کار بم حملہ ، 30اہلکار ہلاک
کابل (این این آئی)افغانستان کے صوبے خوست میں
افغان اورنیٹو افواج کے ہیڈکوارٹر پر خود کش کار بم حملے میں 30اہلکار ہلاک ہوگئے
۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایاکہ یہ خود کش
حملہ قاری عمر نامی ایک شخص نے کیاہے جس کے گھرکوکچھ عرصہ قبل اتحادی فوج نے نشانہ
بنایا تھا جس میں اس کے اہلخانہ مارے گئے تھے ۔انہوں نے بتایاکہ حملہ آورنے تین
ہزار کلوگرا م دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی حملے میں استعمال کی انہوں نے بتایاکہ
حملے میں ہلاک ہونے والوں میں افغان اورنیٹو اہلکار شامل ہیں ۔ادھرافغان حکام نے
خود کش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک
اورسات زخمی ہوگئے ۔