اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 03:01:00

عالمی امن کیلئے تنازعات کوحل کیا جائے، عبداللہ ہارون

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ عالمی امن اور سلامتی کیلئے محض ہتھیاروں پر کنٹرول نہیں بلکہ تنازعات کو پر امن طور پر حل اور ریاستوں کے بنیادی سلامتی خدشات دور کرنے کی متوازی کوششوں کی ضرورت ہے

 نیو یارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ عالمی امن اور سلامتی کیلئے محض ہتھیاروں پر کنٹرول نہیں بلکہ تنازعات کو پر امن طور پر حل اور ریاستوں کے بنیادی سلامتی خدشات دور کرنے کی متوازی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ”اجتماعی سیکورٹی اور اسلحہ ریگولیشن کے استحکام پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی کشیدگیاں اسلحہ کی دوڑ کا باعث بنتی ہیں جس سے نہ صرف عالمی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے بلکہ ہتھیاروں پر کنٹرول اور تخفیف اسلحہ کی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤکے ذریعے امن و سلامتی کے فروغ کیلئے تاثراورطریقہ کا کے حوالہ سے ریاستوں میں بہت اختلافات پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ منشور کے اصولوں پر مبنی نئے اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اور روایتی ہتھیاروں میں متوازن کمی پر بھی فوری گفت و شنید کی ضرورت ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہتھیاروں کے بارے میں کثیر الجہتی مذاکراتی، غیر امتیازی اور عالمگیر ضابطوں کی ضرورت ہے۔







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier