اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 20 Nov 2008 09:58:00

اوباما نے ٹوم ڈیشلے کو وزیر صحت نامزد کردیا

ان کی بنیادی ذمہ داریو ں میں نئی ہیلتھ ریفارمز شامل ہیں
واشنگٹن(این این آئی) نومنتخب امریکی صدر براک اوباما نے ٹوم ڈیشلے کو وزیر صحت نامزد کردیا۔ ساوتھ ڈیکوٹا سے تعلق رکھنے والے ساٹھ سالہ ٹوم ڈیشلے ماضی میں سینیٹ میں ڈیموکریٹ قائد ایوان رہ چکے ہیں۔ ٹوم ڈیشلے کو اسٹیفن کولنسن کی جگہ وزیر صحت نامزد کیاگیا ہے۔ان کی بنیادی ذمہ داریو ں میں نئی ہیلتھ ریفارمز شامل ہیں۔ ٹوم ڈیشلے نے وزیر صحت کی پیشکش قبول کرتے ہوئے نئی انتظامیہ کی صحت عامہ کی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کا اعلان کیا ہے ۔یاد رہے کہ 45 ملین امریکی تاحال صحت کی بنیادی سہولیات اور ہیلتھ انشورنس سے محروم ہیں۔ نو منتخب صدر اوباما نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکی عوام سے بنیادی نظام صحت میں اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier