اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 20 Nov 2008 09:54:00

بھارت کو افغانستان فوج بھیجنے کی درخواست نہیں کی،نیٹو

افغانستان میں نیٹو اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ میکرنین نے کہا ہے کہ امریکہ نے بھارت سے افغانستان کیلئے فوج بھیجنے کی درخواست نہیں کی
نیویارک(این این آئی) افغانستان میں نیٹو اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ میکرنین نے کہا ہے کہ امریکہ نے بھارت سے افغانستان کیلئے فوج بھیجنے کی درخواست نہیں کی۔ دوسری جانب بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں فوج بھیجنے کی امریکی درخواست بھارت نے مسترد کی ہے۔ نیویارک میں نیٹو تھنک ٹینک کے ارکان سے ملاقات میں نیٹو کے امریکی فوجی کمانڈر نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ امریکہ نے بھارت سے افغانستان میں فوج بھیجنے کی درخواست کی تھی۔ بھارتی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ رواں سال ستمبر میں بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے دورہ امریکہ کے دوران اس مسئلے پر بات چیت ہوئی مگر بھارت نے افغانستان میں فوج بھیجنے کی امریکی درخواست مسترد کردی۔







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier