مغربی معیشت کا سود پراستوارہونا اس کی ناکامی ہے،نژاد
ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہاہے کہ مغربی نظام معیشت کا سود پراستوارہونا اس کی ناکامی کا سبب ہے
تہران
(این این آئی)ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہاہے کہ مغربی نظام معیشت کا سود
پراستوارہونا اس کی ناکامی کا سبب ہے۔ ایران کے صوبہ زنجان میں علماءاور طلاب علوم
دینیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت بڑی تبدیلیوں کےلئے آمادہ
ہورہی ہے اور ہیومینزم اور لیبرالیزم جیسے مکاتب فکرنے گذشتہ سوبرسوں تک دنیا
پرحکمرانی کی اور دنیاکے تقریبا سارے اصحاب نظر اور عام لوگ ان مکاتب فکر سے متاثر
تھے ، یہی نظریات اقتصادی اور سیاسی تعاون کی بنیاد سمجھے جاتے تھے لیکن آج ان کی
بنیادیں ہل رہی ہیں اور وہ روبہ زوال ہیں۔احمدی نژاد نے کہا کہ بڑی طاقتوں نے ایران
کو خطرہ ظاہرکرکے ایران کی تباہی کےلئے طرح طرح کی سازشیں کیں اور فتنے پھیلائے لیکن
انہیں ناکامی ہوئی ۔