اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 20 Nov 2008 06:27:00

شام کمپلیکس سے یورینیم کی خاص مقدار برآمد، آئی اے ای اے

شام کے تباہ شدہ کمپلیکس سے یورینیم برآمد کی خاص مقدار برآمد ہوئی ہے ، آئی اے ای اے کی رپورٹ

ویانا(این این آئی) اسرائیل نے ستمبر 2007ءکو شام کے جس کمپلیکس کو حملہ کر کے تباہ کر دیا تھا اس مقام سے یورینیم کی ایک خاص مقدار دریافت ہوئی ہے۔ آئی اے ای اے کی ایک رپورٹ کے مطابق اس کمپلیکس سے یورینیم کی ایک خاص مقدار برآمد ہوئی ہے تاہم آئی اے ای اے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ان کے انسپکٹرز نے جون میں اس تباہ شدہ کمپلیکس کا دورہ کیا تھا تاہم ابھی ہم اس نتیجے پر نہیں پہنچے کہ وہاں کوئی خفیہ ری ایکٹر موجود تھا یا نہیں اس کے لئے ابھی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ نیوکلیئر سیف گارڈز کی رپورٹ کے مطابق شام سے کہا جائے گا کہ وہ اسلحہ انسپکٹروں کو ملبہ کا مزید جائزہ لینے دے اور وہاں تعینات آلات کو ہٹایا جائے۔ واضح رہے کے اسرائیل نے ستمبر 2007ء میں فضائی حملوں میں شام کے مشرق میں واقع صحرا میں الکبار نامی کمپلیکس کو تباہ کر دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اس کمپلیکس میں شام نیوکلیئر سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھا۔ گزشتہ سال اپریل میں امریکا نے آئی اے ای اے کو انٹیلی جنس معلومات دی تھیں کہ شام شمالی کوریا کے تعاون سے ایٹمی ری ایکٹر تعمیر کر رہا ہے۔







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier