سری لنکا ، فوج نے باغیوں کی اہم دفاعی لائن پر قبضہ کرلیا
سری لنکامیں فوج نے تامل باغیوں کی اہم دفاعی لائن کوتوڑنےاوردرجنوں باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔
کولمبو(این این آئی)سری لنکامیں فوج نے تامل باغیوں
کی اہم دفاعی لائن کوتوڑنےاوردرجنوں باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ کولمبومیں
وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نےجزیزہ
نماجافنا میں چھ روزکی شدید لڑائی کے بعد تامل باغیوں کی اہم دفاعی لائن پرقبضہ
کرلیاہے۔ فوج کے مطابق لڑائی کے دوران درجنوں باغی بھی ہلاک ہوئے ۔ وزارت دفاع کا
کہناہے کہ تامل باغیوں کی مزاحمت کے باوجود فوج نے موہاملائی سے لیکرکلالے تک تامل
باغیوں کی دفاعی لائن پر مکمل کنڑول حاصل کرلیا ہے۔ دوسری جانب تامل علیحدگی پسندوں
نے سری لنکن وزارت دفاع کے بیان کی تصدیق یاتردید کرنے سے انکار کردیا ہے۔