بھارت نے آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرادی کو اندرا گاندھی امن ایوارڈ کے لئے نامزد کرد یا ہے۔
نئی دہلی(این این آئی) بھارت نے آئی اے ای اے کے
سربراہ محمد البرادی کو اندرا گاندھی امن ایوارڈ کے لئے نامزد کرد یا ہے۔ ان کی یہ
نامزدگی نیوکلیئر توانائی کے فوجی استعمال کی خاطر خواہ مخالفت اور اس توانائی کے پرامن
استعمال کے حق میں کوششوں پر دیا جا رہا ہے۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی زیرصدارت
ڈپلومیٹ دی انٹرنیشنل جیوری آف پرائز کا اجلاس ہوا جس میں اندرا گاندھی امن ایوارڈ
2008ءکے لئے البرادی کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ واضح رہے کہ محمد البرادی نے
بھارت اور آئی اے ای اے کے درمیان سیف گارڈ ایگریمنٹ کے لئے انتہائی اہم کردار ادا
کیا تھا جس کے بعد میں بھارت اور امریکہ کے درمیان سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی ڈیل پایہ
تکمیل تک پہنچائی جا سکے۔