اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 20 Nov 2008 02:42:00

ہزاروں البانوی باشندوں کا اقوام متحدہ کے خلاف مظاہرہ

کوسوو میں امن فورس کی تعیناتی کےمنصوبے میں اقوام متحدہ کی جانب سے کی گئی ترمیم کے خلاف دارالحکومت پرسٹینا میں ہزاروں البانوی باشندوں نےاحتجاجی مظاہرہ کیا۔

پرسٹینا (این این آئی) کوسوو میں امن فورس کی تعیناتی کےمنصوبے میں اقوام متحدہ کی جانب سے کی گئی ترمیم کے خلاف دارالحکومت پرسٹینا میں ہزاروں البانوی باشندوں نےاحتجاجی مظاہرہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوسوو میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے یورپی یونین کی جانب سے امن فورس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم بعد میں اقوام متحدہ کی جانب سے چھ نکاتی ترمیمی منصوبہ پیش کیا گیا جسے کوسوو کے رہنماؤں نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے،منصوبے میں کوسوو کے شمال کے سرب اکثریتی علاقے میں سلامتی کونسل سے منظور شدہ مجوزہ پولیس اور عدالتی مشن بھیجنے کی بات کہی گئی ہے ۔ کوسوو کے صدر اور وزیر اعظم نے کہا ہےکہ کوسوو کے شمالی حصے میں پولیس اور عدالتی نظام کے حوالے سے سرب مشن کے مطالبات ہرگز قبول نہیں ہوں گے۔کوسوو نے رواں سال سترہ فروری کو سربیا سے آزادی کا اعلان کیا تھا جسے امریکہ سمیت پچاس کے قریب ممالک کی حمایت حاصل ہےجبکہ روس کا حمایت یافتہ سربیا، علاقے پر اقتدار اعلیٰ بر قرار رکھنے پر اصرار کرتاہے ۔







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier