اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 20 Nov 2008 02:38:00

سمندری قزاقوں کے خلاف کوششوں میں ساتھ دیں گے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا سمندری قزاقوں کے خلاف عالمی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان

نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ نے سمندری قزاقوں کے خلاف عالمی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنے ایک بیان میں صومالیہ کے قریب کھلے سمندر میں سمندری قزاقوں کی جانب سے بحری جہازوں کے اغوا اور لوٹ مار کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں عالمی سطح پر ہونے والی تمام کوششوں کو اقوام متحدہ کی مکمل حمایت حاصل ہوگی ۔ یاد رہے کہ صومالیہ کے قریب بحری جہازوں کے اغوا اور لوٹ ما ر کی وارداتوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے شدت آئی ہے ۔انٹر نیشنل میری ٹائم بیورو کا کہنا ہے کہ بحیرہ ہند اور بحیرہ عدن میں 94 بحری جہاز قزاقوں کے حملوں اور لوٹ مار کا شکار ہوچکے ہیں ۔ دوسری جانب نیٹو ممالک اور یورپی یونین نے سمندری قزاقوں سے بحری جہازوں کی حفاظت کے لئے انٹر نیشنل میری ٹائم آرگینائزیشن سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ اس سلسلے میں مشترکہ نیول فورس تعینات کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔

 







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier