اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 20 Nov 2008 02:37:00

بینکاک ، حکومت مخالف کیمپ میں دھماکہ،ایک ہلاک ،21 زخمی

تھائی حکومت کےخلاف ہونے والے احتجاجی کیمپ میں بم دھماکہ سے کم ازکم ایک شخص ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے ہیں۔

 بینک کاک(این این آئی)تھائی حکومت کےخلاف ہونے والے احتجاجی کیمپ میں بم دھماکہ سے کم ازکم ایک شخص ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے ہیں۔اپوزیشن اراکین حکومت کیخلاف دس ماہ سے کیمپ لگاکر بیٹھے تھے۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے دس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔اپوزیشن پارٹی پیپلزالائنس فارڈیموکریسی (پی اے ڈی)کے ارکان اگست سے گورمنٹ ہا?س کے احاطے کے سامنے حکومت مخالف کیمپ لگاکر بیٹھے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier