کلنٹن ، ہیلری کے وزیرخارجہ بننے میں رکاوٹ ہیں، نیویارک ٹائمز
بل کلنٹن کی سرگرمیاں نو منتخب امریکی صدر بارک اوباما کی طرف سے ہیلری کلنٹن کو وزیر خارجہ مقرر کرنے کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں۔
نیویارک(این این آئی)سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی سرگرمیاں نو
منتخب امریکی صدر بارک اوباما کی طرف سے ہیلری کلنٹن کو وزیر خارجہ مقرر کرنے کی
راہ میں رکاوٹ بن گئیں۔ معروف امریکی اخبار”نیویارک ٹائمز “نے اپنی ایک رپورٹ میں
بتایا کہ بارک اوباما سابق امریکی خاتون اول اور پارٹی کی طرف سے بطور صدارتی امیدوار
نامزدگی کے عمل میں ان کی حریف ہیلری کلنٹن کو وزیر خارجہ بنانے کا فیصلہ کرنے سے
قبل ان کے شوہرسابق امریکی صدربل کلنٹن کی موجودہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لینا
چاہتے ہیں۔ رپوٹ کے مطابق جائزے یہ بات بھی شامل ہے کہ امریکہ کے ارب پتی سرمایہ
کار رونالڈ ڈبلیو برکلے کے ساتھ ان کے تعلقات کی نوعیت کیا ہے اور ان کی قائم کردہ
فاؤنڈیشن اور لائبریری کیلئے فنڈز کون
لوگ فراہم کر رہے ہیں؟ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی آمدنی کا ایک اور بڑا ذریعہ
مختلف کالجوں، یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں میں دیئے جانے والے لیکچرزکا معاوضہ بھی
ہے اورگزشتہ ایک سال کے دوران انہوں نے ایسے اداروں میں 54 لیکچرزکا معاوضہ ایک
کروڑ ڈالرلیا ہے۔ باراک اوباما کی طرف سے اقتدار کی منتقلی کیلئے بنائی جانے والی
ٹیم کے ارکان کا کہنا ہے کہ ہیلری کلنٹن کو وزیر خارجہ مقررکرنے میں اصل رکاوٹ ان
کے شوہر کی آمدنی کے بعض ایسے ذرائع ہیں جن کوعوام کے سامنے نہیں لایا جا سکتا۔