رملہ(این این آئی)نومنتخب امریکی صدر باراک اوبامہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ٹیلی فون کرکے مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے رملہ سے فلسطینی سفارت کارصائب اراکات نے غیر خبر رساں ادارے کو بتایا کہ نومنتخب صدر باراک اوبامہ نے فلسطینی صدر کو ٹیلی فون کیا اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن اورآزاد ریاست فلسطین کے قیام کیلئے کوششیں جاری رہیں گی واضح رہے کہ چارنومبر کو امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد باراک اوبامہ اورمحمود عباس کا پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے فلسطینی سفارت کارنے بتایا کہ اوباما نے کہا کہ وہ امن کے قیام کیلئے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے ساتھ ملکر کوششیں جاری رکھیں گے