دبئی(اردو
ٹائمز) آج کل جہاں ہر طرف برائی اور بے ایمانی کا دور دوراں ہے اور ہر شخص جلد از
جلد امیر بننے کی کوشش کررہاہے وہیں اس دنیا مین ابھی بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو نہ
صرف اہنے نیک اعمال سے اپنا نام روشن رکھنا چاہتے ہیں بلکہ اپنے ملک کے وقار کو
بھی بلند رکھنا چاہتے ہیں جس کی ایک مثال متحدہ عرب امارات میں ایمانداررپاکستانی
ڈرائیور نے راتوں رات امیر بننے کی ہوس کو جھٹلا کر 40 ہزار امریکی ڈالر اور نو
کلو گرام سونا اس کے مالک کو واپس کر کے آج کی دنیا میں نیکی کی شاندار مثال قائم
کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور (پاکستان) سے
تعلق رکھنے والا ٹیکسی ڈرائیور رامین خان محنت مزدوری کےلیے دو برس قبل متحدہ عرب
امارات گیا تھا جہاں اس نے ایک عربیہ ٹیکسی کمپنی میں بطور ڈرائیور ملازمت اختیار
کر لی۔ رامین خان کی ٹیکسی میں گزشتہ دنوں
ایک چینی باشندہ سفر کے بعد اپنا کچھ سامان ٹیکسی میں ہی بھول گیا جسے رامین خان
نے کھول کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ اس مین ساڑھے نو کلو گرام سونا اور 40 ہزار
امریکی ڈالر موجود ہیں۔ رامین خان نے فوراََ یہ سامان اپنی کمپنی کے حکام کے پاس
جمع کرا دیا۔ کمپنی نے سامان کے مالک کو تلاش کر کے سامان مالک کے حوالے کر دیا۔
بعد ازاں متحدہ عرب امارات کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پاکستانی ڈرائیور کی
جانب سے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کرنے پر اسے تعریفی سند اور نقد انعام سے
نوازا ہے۔