قندھار۔۔۔۔۔
کینیڈا کے وزیر دفاع پیٹر میکے نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان نیٹو افواج کے خلاف ایرانی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔کینیڈا
کےوزیر دفاع نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل رک بلر کے ساتھ غیر اعلانیہ دورے پرقندھار کی فوجی چھاؤنی کا
دورہ کیا۔دونوں افراد نے کرسمس کا تہوار کینیڈین افواج کے ساتھ منایا۔انہوں نے کہا
کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ طالبان اتحادی افواج کے خلاف جو
دھماکہ خیز آلات استعمال کر رہےہیں وہ ایران کی جانب سے فراہم ہو رہے ہیں۔وزیر
دفاع نے کہا کہ اس مسلے پر ایران سے بات چیت ہوءی ہے لیکناسلحے کی فراہمی کے راستے کو ختم کرنا ہمارے لیے بہت مشکل کام ہے۔