اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 06:59:00

ذہنی دباﺅ اورپریشانی کم کرنے کیلئے شوگر فری چیونگم چبائیں

تحقیق کے دوران شرکاءکی ذہنی کیفیت، ذہنی دباﺅ، ہوشیاری اور استعداد کار کو مختلف طریقوں سے جانچا گیا

ٹورنٹو (اردو ٹائمز رپورٹ) جدید طبی تحقیق کے مطابق ذہنی دباﺅ اور پریشانی کو کم کرنے کیلئے شوگر فری چیونگم چبانے سے افاقہ حاصل ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق جب جبڑے اس چیونگم کو چبانے میں مصروف ہوتے ہیں تو انسان میں سستی کی بجائے ہوشیاری پیدا ہوتی ہے اور مختلف کام کرنے کی کارکردگی بڑھتی ہے۔ سوین برن یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو شولی نے اپنی اس تحقیق میں کہا ہے کہ جبڑے ہلانے سے پریشانی میں سکون آور کیفیت طاری ہوتی ہے۔ 22 سال اوسط عمر کے 40 افراد پر کی جانیوالی تحقیق کے دوران ذہنی اور طبی ماہرین نے مختلف نوعیت کے مشکل کاموں کے دوران چیونگم چبانے سے دباﺅ کی کیفیت کم ہونے کا مطالعہ کیا۔ تحقیق کے مختلف مراحل میں شرکاءکی ذہنی کیفیت، ذہنی دباﺅ، ہوشیاری اور استعداد کار کو مختلف طریقوں سے جانچا گیا تھا۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier