اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 06:58:00

بڑھا ہوا پیٹ انسان کو اچانک موت سے دوچار کرسکتا ہے

پیٹ کمر پر فالتو چربی اوربڑھا ہوا پیٹ انسان کو اچانک موت سے دوچار کرسکتا ہے سروے میں 3 لاکھ 60ہزار انسانوں کی کمریں اور پیٹ دیکھ کر انکے طبی حالات کا جائزہ لیا گیا

ٹورنٹو (اردو ٹائمز رپورٹ) جدید طبی تحقیق کے مطابق پیٹ اور کمر پر فالتو چربی اور بڑھا ہوا پیٹ انسان کو اچانک موت کے خطرات سے دوچار کرسکتا ہے۔ جسم کے درمیانی حصے کی چربی جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ خطرناک ثابت ہوتی ہے۔ نیو انگلینڈ جرنل میں شائع ہونیوالی اس تحقیق کو مرتب کرنے کیلئے 3 لاکھ 60 ہزار کی کمر اور پیٹ کا سائز دیکھ کر ان کی طبی حالت زار کا مطالعہ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کمر کے سائز میں 2 انچ اضافہ انسان کو 13 سے 17 فیصد موت کے قریب کردیتا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ جس طرح بلڈپریشر، نزلہ زکام، شوگر، عارضہ قلب کے امراض میں مریض کو سخت احتیاط کرنا پڑتی ہیں، بالکل اسی طرح اپنی کمر پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ تحقیق امپیریل کالج لندن کے زیراہتمام شروع کی گئی تھی جس میں 51 سال کے لوگوں کا تجزیہ کیا گیا۔ 10 سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں 14723 لوگ وفات پاگئے جبکہ متعدد مہلک امراض میں مبتلا ہوگئے تھے۔ صحت سے متعلق اس تفصیلی رپورٹ میں کمر کے سائز کے بڑھنے اور گھٹنے کو ایک اہم انڈیکیٹر قرار دیا گیا ہے۔


5 / 5 (1 Votes)







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier