تازہ تحقیق کے مطابق پیرا سٹا مول کے زیادہ استعمال سے بچوں میں دمہ کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے صرف تیز بخار پیرا سٹا مول کا استعمال کیا جائے
کوٹ
ادو (این این آئی) تازہ تحقیق کے مطابق پیرا سٹا مول کے زیادہ استعمال سے بچوں میں
دمہ کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے صرف تیز بخار پیرا سٹا مول کا استعمال کیا جائے ۔یہ
مشورہ ماہرین نے اپنی تازہ تحقیق میں دیا ہے ۔ تازہ ترین تحقیق میں یہ بات سامنے
آئی ہے کہ معروف دو اپیرا سٹا مول بچوں میں زیادہ استعمال سے دمہ ہونے کا خدشہ ہے
31ملکوں میں کئے گئے تجربے کے مطابق نو زائیدہ بچوں میں بخار اور درد دور کر نے
والی دوا پیرا سٹا مول اندھا دھند دی جاتی ہے تحقیق کے مطابق جن بچوں کو پہلے سال یہ
دوا دی گئی جب وہ چھ سات کی عمر کو پہنچے تو اس میں دمہ کاخطرہ 46فیصد بڑھ چکا تھا
ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف تیز بخار میں اس دوا کااستعمال کر ائیں
پیرا سٹا مول ضرورت سے زیادہ استعمال بچوں پر برے اثرات مرتب کررہا ہے تحقیق کے
مطابق جن والدین نے بچوں کو زیادہ پیرا سٹا مول استعمال کرائی ان میں دمہ کی شکایت
کے علاوہ الرجی ایگزیما اور ہائی فیور کی شکاتیں بھی دیکھی گئیں آکلینڈ یونیورسٹی
کے پروفیسر رچرڈں ڈسیلے نے کہاکہ وہ صرف تیز بخار میں پیرا سٹا مول بچوں کو دی
جائے ۔