اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 17 Nov 2008 01:54:00

جڑی بوٹیاں مؤثر ذریعہ علاج ہیں،عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ روایتی ادویات دورِ حاضر کی بیماریوں کا مؤثر علاج ہوسکتی ہیں اور انہیں صحت کی ابتدائی دیکھ بھال میں شامل کیا جانا چاہیئے

 


بیجنگ (اےن اےن آئی)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ روایتی ادویات دورِ حاضر کی بیماریوں کا مؤثر علاج ہوسکتی ہیں اور انہیں صحت کی ابتدائی دیکھ بھال میں شامل کیا جانا چاہیئے۔ روایتی ادویات کے فروغ سے متعلق ڈبلیو ایچ کی بیجنگ میں ہونے والی اولین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ مارگریٹ چان نے کہا ہے کہ چین جہاں جڑی بوٹیوں کو مغربی ادویات کے ساتھ علاج کے تجویز کیا جاتا ہے، اچھا قابلِ تقلید نمونہ ہے۔چین میں تقریباً دو ہزار سال سے علاج کے لیے روایتی ادویات استعمال کی جارہی ہیں۔ انہیں نزلے زکام سے لے کر سرطان تک، ہر مرض کے علاج کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔جڑی بوٹیوں، خوراک اور ورزش کے امتزاج سے علاج کا اندازاب مغرب میں بھی مقبول ہورہا ہے۔انھوں نے کہا کہ دور حاضر کی بیماریوں کے علاج کے لیے مغربی ادویات کے ساتھ ساتھ قدیم طریقہ علاج کو بھی استعمال کیا جانا چاہیئے۔ روایتی اور مغربی علاج کے دونوں نظاموں کو آپس میں متصادم نہیں ہونا چاہیئے۔ صحت کی ابتدائی دیکھ بھال کے تناظر میں ان دونوں کو ملاجلا کر اس طرح ہم آہنگ کیا جاسکتا ہے کہ ہر طریقہ علاج کے بہترین پہلو کو استعمال کیا جائے اور دونوں کے کمزور پہلوؤں پر قابو پایاجائے۔چان نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے خیال میں روایتی ادویات کے مغربی ادویات کی نسبت مضر اثرات کم ہوتے ہیں اور وہ عام بیماریوں مثلاً اسہال، ملیریا وغیرہ کے لیے سستا اور مؤثر علاج ہوسکتی ہیں۔ روایتی ادویات جدید دور کے رہن سہن کے انداز سے جنم لینے والی بیماریوں مثلاً ذیابیطس، دل کے امراض اور ذہنی بیماریوں دور کرنے میں بھی مدد دے سکتی ہیں۔لیکن اس وقت جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ دواؤں کی مارکیٹ اربوں ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور ان میں سے بہت سی ادویات کو یہ جانے بغیر فروخت کیا جارہا ہے کہ ان میں کون کون سے اجزا شامل ہیں اور اس کے کیا اثرات ہوسکتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ روایتی ادویات کو صحت کی دیکھ بھال کے جدید نظام میں ضم کرنے سے سائنسی تحقیق کی حوصلہ افزائی ہوگی اور اس بات کو یقنی بنایا جاسکے گا کہ انہیں نظرانداز نہ کیا جائے اور انہیں محفوظ اور مؤثر طور پر استعمال کیا جائے۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier