مچھلی کا استعمال انسانی صحت اور دل کےلیے مفید ہے‘ ماہرین
انسانی جسم کو وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے جس سے جلد ہڈیاں دل وغیرہ کو تقویت ملتی ہے مچھلی کا تیل خون کی شریانوں کو تنگ ہونے سے بچاتا ہے
پیرمحل ( این این آئی ) مچھلی کا استعمال انسانی
صحت اور دل کے امراض میں مفید ہے ۔ان خیالات کا اظہار حکیم میاں افتخاراحمد میاں
اوراحکیم اشتیاق احمد میاںآف سرگودھا والے نے مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوںنے کہا کہ
انسانی جسم کو وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے جس سے جلد ہڈیاں دل وغیرہ کو تقویت ملتی ہے
مچھلی کا تیل خون کی شریانوں کو تنگ ہونے سے بچاتا ہے اس طرح ہارٹ اٹیک کا خطرہ
خاصاکم ہوجاتاہے مزید لہسن کا استعمال بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں معاون ثابت
ہوتاہے اس کے ساتھ تازہ سبزیاں اور پھل جلد کی تازگی کیل مہاسوں اور قبض میں انتہائی
مفید ہیں