برازیل
(اردو ٹائمز) برازیل کے طبی ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ روزانہ باقاعدہ
ویٹ لفٹنگ سے گلاکوما کے سبب بصارت زائل ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ برازیل کے طبی
ماہرین کی بیان کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت زیادہ وزن اٹھانے سے وقتی طور
پر آنکھوں کے اندرونی حصے میں دباؤ بڑھ جاتا ہے بالخصوص اس وقت جب وزن اٹھانے
والے نے اپنی سانس بھی روک رکھی ہو اس صورتحال سے گلاکوما کی شکایت ہو سکتی ہے اس
لئے کہ جن لوگوں کی آنکھوں کا اندورنی دباؤ تبدیل ہوتا رہتا ہے وہی اسمرض میں زیادہ مبتلا دیکھے گئے ہیں۔ گلاکوما سے
بصری عصبہ تباہ ہو جاتا ہے اور بینائی مستقل طور پر ختم ہو جاتی ہے۔