اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 09 Oct 2008 05:15:00

معدے کی تیزابیت کم کرنے میں چیونگ گم کا استعمال

معدے کی تیزابیت کم کرنے میں چیونگ گم مددگار

صحت و تندرستی (اردو ٹائمز) اگر آپ نے رات کو دیر سے مرغن غذا کھائی ہے اور سینے کی جلن نے نیند کی دیوی کو آپ سے دور کر دیا ہے تو کوئی دوا نہ لیں بلکہ دانتوں تلے چیونگ گم دبائیں اور چہل قدمی شروع کر دیں۔ آپ کی شکایت تھوڑی دیر میں رفع ہو جائے گی یہ بات ایک طبی تحقیق سے معلوم ہوئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ رات کے کھانے کے بعد شکر سے پاک چیونگ گم چبانے اور پیدل چلنے سے حلق میں موجود تیزابیت بڑی حد تک ختم ہو جاتی ہے۔

پنسلوانی ایونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ڈیوڈستی میٹز کا کہنا ہے کہ چیونگ گم چبانے ےس لعاب دہن بڑی مقدار میں بننا شروع ہوتا ہے اور چونکہ یہ لعاب القلی مادہ ہوتا ہے اس لیے اس سے تیزاب کی تیزی ختم ہو جاتی ہے۔ جب ہم تھوک نگلتے ہیں تو ا س سے نہ صرف ہماری غذائی نالی کی صفائی ہو جاتی ہے بلکہ اس میںموجود تیزابی اثرات بھی زائل ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ چیونگ گم چبا کر تیزابیت کی وقتی معمولی شکایت تو رفع کی جا سکتی ہے لیکن جن لوگوں کو اکثر و بیشتر اس قسم کی تکلیف ہوتی ہے انہیں لازماََ ڈاکٹروں کے مشورے اور ان کی دواؤں کے علاج کی ضرورت ہو گی۔







(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں


  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier