اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 08 Oct 2008 04:30:00

گل بابونہ کی چائے ذیابیطس کے مریضوں کےلیے مفید

گل بابونہ کی چائے ذیابیطس کے مریضوں کےلیے مفید

برطانوی اور جاپانی ریسرچرز نے جدید ترین ریسرچ میں کہا ہے کہ روزانہ گلِ بابونہ کی چائے پینے سے خون میں شکر کی سطح کم ہو سکتی ہے۔ ریسرچرز نے کہا ہے کہ گل بابونہ کی چائے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں میں مزید طبی پیچیدگیوں پر قابو پانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس خوشبودار جڑی بوٹی والی چائے کے استعمال سے بصارت سے محرومی ، اعصاب اور گردے کے نقصان سے بچاؤ ممکن ہے۔ جاپان کی ٹویاما یونیورسٹی کےریسرچرز نے گل بابونہ سے حاصل ہونے والا عرق ذیابیطس میں مبتلا چوہوں کو 21 دن تک پلایا تھا۔ تحقیق کے بعد یہ دیکھا گیا کہ جن جانوروں کو گل بابونہ کا عرق پلایا گیا تھا ان کے خون میں شکر کی سطح بہت نمایاں حد تک کم ہو گئی تھی۔ گل بابونہ کے پودے سے سیب جیسی خوشبو آتی ہے اور اس کا تعلق سورج مکھی کے خاندان سے ہے اوردنیا کے بیشتر ملکوں میں اس کے پھول سے تیار شدہ چائے استعمال کی جاتی ہے۔ اس چائے کی دیگر خصوصیات جو بیان کی جاتی ہیں ان میں غذا ہضم کرنے، پیٹ میں مروڑ کم کرنے اور ایام کی تکالیف دور کرنے کی خوبیاں شامل ہیں۔ گل بابونہ کی چائے سکون بخش بھی سمجھی جاتی ہے جو بے خوابی یا پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔


5 / 5 (2 Votes)





  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier