ثانوی شوگر کے مریض تھوڑی بہت ورزش کو زندگی کا حصہ بنا سکتے ہیں
ثانوی شوگر کے مریض تھوڑی بہت ورزش کو زندگی کا حصہ بنا سکتے ہیں
جانز
ہاکنز کے فیزیکل فٹنس ماہرین کا کہنا ہےکہ تھوڑی بہت ورزش، موٹر سائیکل کی کچھ دیر
روزانہ سواری یا چست و چالاک سیر نیز کچھ ویٹ لفٹنگ ثانوی شوگر کے مریضوں میں40
فیصد جگر کی چربی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق جو اپنی
تحقیقات کو امریکن ایسوسی ایشن آف کارڈیو ویسکولر اینڈ پلمونری ری ہیبیلیٹیشن کے
سالانہ اجلاس میں پیش کریں گے، ثانوی شوگر کے مریضوں میں جگر کی چربی بہت زیادہ پائی
جاتی ہے۔ جو بعد میں دل کی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔