اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 23 Sep 2008 06:14:00

میلانوما پیدا ہونے کے خطرات

میلانوما پیدا ہونے کے خطرات

ایک نئے تجزیے کے مطابق وٹامن ڈی کے میٹابولیزم اور سکن کینسر میں شامل جینز میں گہری وابستگی پائی جاتی ہے۔ یکم ستمبر 2008 کے شمارے کینسر میں چھپنے والی اس تحقیق کے مطابق امریکن کینسر سوسائٹی نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وٹامن ڈی سے متعلق جینز میں تھوڑی بہت تبدیلی اور فرق والے افراد کو میلانوما لاحق ہونے کے خطرات نسبتا زیادہ ہیں۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وٹامن ڈی میں بڑے خاص طرح کے حفاظتی اثرات پائے جاتے ہیں جو کینسر کے بڑھنے کو روکتے ہیں اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ وٹامن ڈی خلیون کی نشوونما کو باقاعدہ بناتا ہے ان کے اندر تخصیص پیدا کرتا ہے اور ان کی شرح اموات مقرر کرتاہے۔ اس سارے تجزیے کو اس مثال کے ذریعے مضبوط کیا جا رہا ہے کہ جس طرح دھوپ میں آنے جانےسے وٹامن ڈی پیدا ہوتے ہیں اور جو کینسر کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔







(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں


  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier