تائیوانی (اردو ٹائمز) کاکیشیائی مردوں میں گنج پن کی
شکایت عام طور دیکھی جاتی ہے اور اسے مورثی عارضہ قرار دیا جاتا ہے جبکہ کاکیشیائی
مردوں کے مقابلے میں ایشائی مرد اس قسم کے گنج پن سے محفوظ رہتے ہیں۔ حال ہی میں
مردوں کے گنج پن پر ہونے والی تحقیق مین تائیوائی ریسرچرز نے یہ دریافت کیا ہے کہ
اگر ایشیائی مرد بھی کثرت سے سگریٹ نوشی کرنے لگیں تو وہ بالوں کے گرنے کے معاملے
میں کاکیشیائی مردوں سے آگے نکل سکتے ہیں۔ کاکیشیائی ریسرچرز نے بال سے محرومی پر
اپنی حالیہ تحقیق میں اس کی ایک وجہ سگریٹ نوشی بتائی ہے انہوں نے بتایا کہ سگریٹ
نوشی سے بالوں کی جڑیں کمزور ہو کر تباہ ہو جاتی ہیں جس سے بال گرنے لگتے ہیں جبکہ
سر کی جلد کے نیچے خون اور ہارمونز کی گردش میں بھی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے یا ایسٹروجن ہارمونز کی پیداوار معمول سے
بڑھ جاتی ہے۔ بالوں کے گرنے کی وجوہات کے
لیے کی جانے والی ریسرچ میں تائیوان مین 65 سال کی اوسط عمر کے 740 مردوں کا بغور
جائزہ لیا گیا جس میں دیکھا گیا کہ وہ مرد جو کثرت سے سگریٹ نوشی کی عادت میں
مبتلا تھے ان کے بال بہت تیزی سے جھڑ رہے تھے۔ یہ مرد حضرات دن بھر میں 20 یا اس
سے بھی زیادہ سگریٹ پی رہے تھے۔ کثرت سے سگریٹ پینے والےمردوں کے مقابلے وہ مرد جو
سگریٹ نوشی زیادہ نہیں کرتے ان کے بالوں کے گرنے کی رفتار کم تھی۔