اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 21 Jul 2008 04:33:00

ٹی وی دیکھنے سے چھوٹے بچوں کی توجہ متاثر

سکول جانے والے چھوٹے بچوں کے لیے یہ نقصان دہ بات ہے کیونکہ ٹی وی دیکھنے سے ان کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے

امریکہ (اردو ٹائمز) امریکی ماہرین نفسیات نے کہا ہے کہ چھوٹے بچوں کا زیادہ  ٹیلی ویژن دیکھنا سکول ان کے صحت کے لیے مضمر ہے جبکہ سکول جانے والے چھوٹے بچوں کے لیے یہ نقصان دہ بات ہے کیونکہ ٹی وی دیکھنے سے ان کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ امریکی امرہرین نفسیات کی ایک ٹیم نے اس ضمن میں تحقیق کےلیے 50 بچوں کو زیر تحقیق رکھا جن کی عمریں 12، 24 اور 36 ماہ تھیں اور ان بچون کو ایک گھنٹےتک پس منظر موجود ٹیلی ویژن کے ساتھ مختلف کھلونوں سے ایک گھنٹے تک کھیلنے کا موقع میسر کیا گیا۔ ماہرین نے آدھ گھنٹے تک ٹیلی ویژن جلنے دیا جس کے دوران مختلف گیمز اور اشتہارات چلائے گئے اور آدھے گھنٹے بعد ٹیلی ویژن بند کر دیا گیا۔ تجربے کے  ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا کہ ٹی وی دیکھنے کے دوران ان بچوں کی توجہ بار بار اپنے کھلونوں سے ہٹی اور وہ صحیح طریقے سے کھلونوں کے ساتھ نہ کھیل سکے جس طرح بچے عموما کھیلتے ہیں۔ تاہم آدھے گھنٹے بعد جب ٹی وی بند کر دیا گیا تو بچوں کی پھرپور توجہ ان کے کھلونوں کی طرف مرکوز ہو گئی۔ تحقیق کے بعد انہوں نے والدین سے کہا کہ ان  کو چھوٹے بچوں کو ٹیلی ویژن سے دور رکھنا چاہیے خصوصا سکول جانے کی عمر سے پہلے تک کیونکہ ایسی عمر میں بچوں کو اتنی سمجھ نہیں ہوتی کہ ٹی وی میں دکھائی جانے والی کون سی باتیں انہیں اپنے ذہن میں رکھنی چاہیے اور کون سی نہیں رکھنی چاہیے۔ تا کہ ان کی دوران کھیل یا پڑھائی کی طرف توجہ متاثر نہ ہو۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier