اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 17 Jul 2008 09:19:00

لمبی ٹانگیں صحت مند دل کی تصدیق

برطانوی سائنسدانوں کے مطباق جن خواتین کی ٹانگیں ان کے جسم کے لحاظ سے چھوٹی ہوتی ہیں انہیں دل کے امراض لاحق ہونے کے اندیشے لمبی ٹانگوں والی خواتین کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں

برطانیہ (اردو ٹائمز) 400 برطانوی خواتین پر کی گئی تحقیق کے مطابق ٹانگوں کی لمبائی 4٫3 سینٹی میٹر کے فرق سے 16 فیصد دل کے امراض نہ ہونے کی امید ہوتی ہے۔ برطانوی سائنسدانوں کے مطباق جن خواتین کی ٹانگیں ان کے جسم کے لحاظ سے چھوٹی ہوتی ہیں انہیں دل کے امراض لاحق ہونے کے اندیشے لمبی ٹانگوں والی خواتین کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق بچپن سے کھانے پینے کی عادت اور ماحولیاتی آلودگی سے دل کا مرض ہونا طے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر خوراک مناسب ، ورزش کی عادت اور پرسکوں ماحول ہو تو دل کا مرض ہونے کا اندیشہ کم ہوتا ہے۔ رپورٹ لمبی ٹانگوں سے دل کی صحت یابی کی تصدیق کے علاوہ اس بات کی بھی دلیل دیتی ہے کہ بچوں کے پاؤں پیدائشی چھوٹے ہوں تو ماں کے پستان سے دودھ پینے پرپاؤں طاقتور اور لمبے ہوجاتے ہیں اور ماں کا دودھ پینے سے بچے کا اندرونی حصہ طاقتور اور صحت یاب ہوتا ہے۔


1 / 5 (1 Votes)






© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier