اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 05 Jul 2008 05:24:00

دل کے آپریشن کی شرح کامیابی مردوں میں زیادہ ہے

تازہ ترین امریکی طبی تحقیق کے میں یہ بات واضح کی گئ یے کہ عورتوں کی نسبت دل کی نالیوں کو کھولنے کے آپریشن کی کامیابی کی شرح مردوں میں زیادہ ہوتی ہے

امریکہ (اردو ٹائمز) امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے کی طرف سے حاصل ہونے والی حالیہ رپورٹ کے مطابق خواتین کی نسبت مردوں میں دل کے آپریشن زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔ تازہ ترین امریکی طبی تحقیق کے  میں یہ بات واضح کی گئ یے کہ عورتوں کی نسبت دل کی نالیوں کو کھولنے کے آپریشن کی کامیابی کی شرح مردوں میں زیادہ ہوتی ہے۔ کالج آف کارڈیالوجی کے دیئے گئے اعداد و شمار کی مدد سے تیار کی گئی اس تحقیق کی رپورٹ ماہرین نے مکمل کر لی ہے۔ رپورٹ تیار کرنے کے بعد تحقیق کاروں نے طبی ماہرین سے گزارش کی ہے کہ دل کا آپریشن کرنے والے سرجنوں کو عورتوں کے دل کے آپریشن کے دوران زیادہ مہارت اور حفاظتی انتظامات کے علاوہ منصوبہ بندی بھی ضرور کرنی چاہیے۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اب بھی خواتین کی شرح  اموات میں اضافہ دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہے۔ اس تحقیق میں 1984 سے رواں سال 2008 تک کے اعداد و شمار کو زیر نظر رکھا گیا تھا۔ جبکہ حال ہی میں ہونےوالے خواتین اور مردوں کے دل کے آپرینش کا بھی براہ راست مطالعہ کیا گیا جس کے بعد یہ رپورٹ مکمل  کی گئی۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier