اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 05 Jul 2008 05:09:00

سن اسکرین لوشن کے باوجود جلد کو خطرہ

تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں فروخت ہونے والے 85 فیصد سن سکرین لوشن جسم کو دھوپ کی گرمی اور شدت سے بچانے میں ناکام ثابت ہو ئے ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی پر کام کرنے والے ایک غیر سرکاری ادارے کی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں فروخت ہونے والے 85 فیصد سن سکرین لوشن جسم کو دھوپ کی گرمی اور شدت سے بچانے میں ناکام ثابت ہو ئے ہیں۔ غیر سرکاری ادارے نے اپنی اس تحقیق کو میڈیکل ماہرین کی زیر نگرانی مکمل کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متعدد کمپنیوں کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں اور صارفین ان جھوٹے دعوؤں سے لاعلم ہیں۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سن سکرین لوشن کے استعمال کے باوجود جلد کے سرطانکے خطرات لاحق رہتے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ مارکیٹ میں فروخت ہونے والے 85 فیصد سن بلاک لوشن دھوپ کی شدت کے سامنے بے کار ثابت ہوئے ہیں۔ غیر سرکاری ادارے نے اپنی رپورٹ میں امریکی محکمہ برائے خوراک و ادویات سے کہا ہے کہ وہ کریم اور لوشن کے معیار کو چیک کیے بغیر ان کی فروخت  کا عمل مارکیٹ میں بند کر دے۔ ادارے نے اپنی رپورٹ مین مارکیٹ میں فروخت ہونے والے سن سکرین لوشن کی ایک فہرست بھی جاری کر دی ہےجس میں ان کے معیار کو وجہ بنا کر ان کی رینکنگ کی گئی ہے۔


4.5 / 5 (3 Votes)






© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier