جین تھراپی کیا ہے؟
جینز جو کروموسومزکےساتھ مل کر
آگے بڑھتے ہیں توارس کی بنیادی جسمانی اور عملی اکائی ہیں۔ جین ایک ایسے تسلسل کا نام ہے جو پروٹین بنانے
کی ہدایات ترتیب دیتے ہیں اگرچہ زیادہ توجہ جینز کو حاصل ہوتی ہے لیکن اصل میں یہ
پروٹینز ہوتے ہیں جو زندگی کے مختلف اور زیادہ تر عوامل پر کارفرما ہوتے ہیں اور
سیلوریز سٹکیچر کا کثیر حصہ بنانے میں مدد دیتے ہیں ۔ جب جینز میں تبدیلی واقع
ہوتی ہے اور ترتیب یافتہ پروٹینز اپنے عوامل سر انجام نہیں دیتے تو موروثی
بیماریاں پیدا ہونے کا امکان ہوتا ہے ۔
جین تھراپی ایک ایسی تکنیک ہے جس
کے ذریعے ان ناقص جینز کو ٹھیک کیا جاتا ہے جو کسی بیماری کے پیدا ہونے اور بڑھنے
کا سبب بن سکتے ہیں ۔ ناقص جینز کو ٹھیک کرنے کے کئی طریقے ہیں ۔ یہ ریسرچرز کی
عقل پر منحصر ہے کہ وہ کونسا طریقہ استعمال کرتے ہیں۔
1:۔ کسی ناقص یا بیکار جین کو صحت
مند جین سے بدلنے کے لیے صحت مند جین کو کسی غیر مخصوص حصے میں چھوڑ دیا جاتا ہے ۔"عام
طور پر یہی طریقہ رائج ہے"
2:۔ کسی ناقص جین کو کسی ہم وزن
ترتیب نو میں کسی صحت مند جین کے ساتھ بدل دیا جاتا ہے ۔
3:۔ کسی ناقص جین کو کسی مخصوص مرمت
سے اپنی صحت مند حا لت میں واپس لایا جا سکتا ہے جس میں وہ اپنا معمول کا کردار
ادا کر سکے۔
4:۔ کسی مخصوص جین کے ان قوائد کو بدلا جا سکتا ہے جن
پر وہ کام کرتے یا کام سے رکتے ہیں۔ فلیڈیلفیا کے چلڈرن ہسپتال میں پنسلوانیہ کی
یونیورسٹی کے ریسرچرز نے ایک کلینیکل ٹرائل میں جین تھراپی کو استعمال کر کے ثابت
کیا ہے کہ اس سے بڑے بچوں کے پیدائشی اندھے پن کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ اس
تھراپی سے مریضوں کی مکمل بینائی بحال نہیں ہو سکی لیکن پھر بھی ابتدائی نتائج سے
یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اگر اس تھراپی کو مزید بہتر بنایا جائے تو اور مریضوں کی
علامات کو مزید اچھے تجزیاتی عمل سے گزارا جائے تو شاید یہ تھراپی دوسری ریٹینل
اور پیدائشی بیماریوں کو دور کرنے میں بھی کارآمد ثابت ہو۔