اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 27 Dec 2007 05:27:00

زیادہ پانی صحت کے لیے مفید نہیں

زیادہ پانی صحت کے لیے مفید نہیں

Previous - Next

امریکی یونیورسٹی کے تحقیق کار اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انسان کی موت کے بعد نہ تو اس کے ناخن اور بال بڑھتے ہیں اور نہ ہی ایک دن میں آٹھ گلاس پانی پینے سے  صحت بہتررہتی ہے۔ امریکی یونیورسٹی انڈیانا میں تحقیق کاروں نے سات مختلف طبعی وہمہ کے بارے میں ریسرچ کے بعد کہا ہےکہ اس بات کا کوءی میڈیکل ثبوت نہیں ملا کہ دن میں پانی کے آٹھ گلاس پینے سے صحت بہتر رہتی ہے۔۔تحقیق کاروں نے کہاہے کہ ضرورت سے زیادہ پانی پینا صحت کے لیے ٹھیک نہیں ہے اور انسانی جسم چاے،کافی اور مشروبات سے پانی کی کمی پوری کر لیتا ہے۔۔ان کا کہنا ہےکہ اس بات کا بھی کوءی ثبوت نہیں ملا ہے کہ انسان کے مرنے کے  بعد اس کے ناخن اور بال بڑھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسان کی موت کے بعد اس کا جسم سکڑنے سے ناخن بڑے لگنے لگتے ہیں جس سے لوگوں نے یہ اخذ کر لیا کہ موت کے بعد بھی انسان کے ناخن بڑھتے ہیں۔

تحقیق کاروں کا کہناہے کہ اس بات کا بھی کوءی ثبوت نہیں ملا ہے کہ بالوں کو سرے سے منڈوانےسے دوبارہ اگنے والے بال زیادہ گھنے اور کھردرے اگتے ہیں۔

تحقیق کاروں کے مطابق اس بات کا بھی کوءی ثبوت نہیں ہے کہ کم روشنی میں پڑھنے سے انسان کی بیناءی پر فرق پڑتاہے اور نہ ہی ٹرکی کا گوشت کھانے سے انسان پر غنودگی چھا جاتی ہے۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بالکل غلط خیال ہے کہ کسی بھی کام کے دوران دماغ کاصرف دس فیصد حصہ کام کرتا ہے تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کسی بھی کام کے دوران  دماغ کے تمام حصے استعمال ہوتے ہیں۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications