اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 26 Dec 2007 03:52:00

بچوں میں خسرہ ،نمونیا اور چیچک کے امراض بڑھ گے،ٹھنڈی و کٹھی اشیا سے پرہیز اور متوازن غذا ضروری ہے

بچوں میں خسرہ ،نمونیا اور چیچک کے امراض بڑھ گے،ٹھنڈی و کٹھی اشیا سے پرہیز اور متوازن غذا ضروری ہے

کراچی(اردو ٹاءمز) ماہر امراض اطفال پروفیسر اقبال میمن نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بچے فلو،خسرہ، نمونیا اور چھوٹی چیچک کے امراض کا شکار  ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ان امراض سے بچوں کو بچانے کے لیے والدین بچوں کو پہلے سے حفاظتی ٹیکہ لگوالیں۔سربراہ چلڈرن وارڈ یونٹ 2 سول اسپتال پروفیسر اقبال میمن نے کہا ہے کہ آج کل بچوں میں سینے کے انفیکشن اور پیٹ  کے امراض عام ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سینے میں انفیکشن کے ساتھ سانس میں تکلیف،نزلہ اور کھانسی کی وجہ موسم میں تبدیلی ہے جبکہ پیٹ کے امراض کی وجہ عید میں گوشت کا زیادہ استعمال ہے۔انہوں نے بتایا کہ  (Occult Bactremia)کی علامت نزلہ،زکام ،کھانسی،بدن اور سر میں درد کے ساتھ بخار ہے۔انہوں نے کہا کہ ان امراض سے محفوظ رہنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ بچوں کو متوازن غذا(6 ماہ سے بڑے بچوں کو)کھلاءی جاےٹھنڈی اور کٹھی اشیا نہ دی جاءیں۔کچے پانی سے بنی اشیا بچوں کو استعمال نہ کراءی جاءیں۔گھر کے اندر تمباکو نوشی سے گریز کیا جاے اور گھر میں یا کمرے میں سپرے کرتے وقت بچوں کو کمرے سے باہرنکال دیا جاے۔بچوں میں قوت مدافعت کم ہوتی ہےاس لیے کوشش کریں کے بچوں کو ایسی جگہ نہ لے کر جاءیں جہاں بھیڑ ہو یعنی بہت سارے لوگوں کا اجتماع ہو۔انہوں نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں عموماَ،گھر کے دروازےکمروں کی کھڑکیاں بند رکھی جاتی ہیں ،یہ طریقہ غلط ہے۔کمرے کی کھڑکیاں  دن کے وقت کھول دینی چاہیے پروفیسر اقبال میمن نے کہا کہ یہ بات عام ہے کہ سردیاں شروع ہوتے ہیں بچوں کو گرم کپڑے پہننا اور مختلف پرہیز کرانا شروع کر دیا جاتا ہے،یہ بات بوٹ کرنے کی ہے کہ بچوں کو ہر موہم میں  اسی لباس کی ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ آپ خود پہن رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی سردیاں مزید بڑھیں گی۔اس موسم  مین بچوں کو فلو،خسرہ،نمونیا اور چھوٹی چیچک پھیلنے کے امکانات وسیع ہوتےہیں۔اس لیے ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کو ان امراض سے مخفوظ رکھنے کے لیے پہلے سے حفاظتی ٹیکے لگوایں۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications