اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 06:29:00

فلمسٹار میرا کو مہیش بھٹ نے ملنے سے انکار کر دیا

فلمسٹار میرا کو بھارت کے نامور فلمساز و ہدایتکار مہیش بھٹ نے ملنے سے انکار کر دیا ۔


لاہور(این این آئی )فلمسٹار میرا کو بھارت کے نامور فلمساز و ہدایتکار مہیش بھٹ نے ملنے سے انکار کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق میرا جو ان دنوں پاکستان سے زیادہ بھارت میں رہائش پذیر رہتی ہیں اور وہاں کی صف اول کی اداکاراﺅں میں شامل ہونا چاہتی ہیں انہوں نے اپنے محسن مہیش بھٹ کے گھر ان سے ملنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اس سلسلہ میں انکار کر دیا ۔ یہ رپورٹ بھارت کے الیکٹرانک میڈیا نے جلی حروف کے ساتھ ٹیلی کاسٹ کی ۔ جسے پاکستان میں لاکھوں شائقین نے دیکھ کر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں پاکستانی فنکاروں کا کہنا ہے کہ ہمارے الیکٹرانک میڈیا کو بھی چاہیے کہ وہ بھارت کے تیسرے درجے کے فنکاروں کو لاہور آنے پر بے پناہ پبلسٹی سے نوازتے ہیں جبکہ میرا جیسی صف اول کی اداکارہ کو بھارت کے الیکٹڑانک میڈیا نے منفی انداز سے اجاگر کیا ہے جو ایک افسوسناک بات ہے۔


1 / 5 (1 Votes)







 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier