اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 21 Nov 2008 05:09:00

کرینا سیف کے آبائی گاؤں جائیں گی

بالی وڈ کی دلکش جسامت کی ملکہ کرینا کپورچھوٹے نواب سیف علی خان کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہیں

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کی دلکش جسامت کی ملکہ کرینا کپورچھوٹے نواب سیف علی خان کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ بھارتی خبررساں ایجنسی کے مطابق کرینا کپورہریانہ میں سیف علی خان کے آبائی گاؤں پٹودی جائیں گی۔سیف علی کا کہنا تھا کہ کرینا پہلے بھی گاؤں آچکی ہیں لیکن ان دنوں کافی گرمی تھی تاہم اب موسم سرما میں دوبارہ ملاقات اچھی ہوگی ۔سیف نے کہا کہ کرینا ان کی فیملی کا حصہ ہے اور ان کے والدین کرینا کو بہت پسند کرتے ہیں۔سیف علی کی سابقہ گرل فرینڈ روزا کیٹی لانو سیف اور کرینا کے تعلق سے خوش ہیں اور ان کی شادی کی خواہش مند ہیں۔سیف کا کہنا ہے وہ کرینا سے تعلق جوڑ کر مطمئن اور خوش ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ وہ کرینا سے جلد شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔سیف نے بتایا کہ کرینا کے والدین بھی ہمارے رشتے سے راضی ہیں۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier