مشہور راک بینڈ کولڈ پلے کے گلوکار کرس مارٹن نے اگلے سال کے آخر تک بینڈ کو ختم کرنے کا فیصلہ
لندن(این این آئی) مشہور راک بینڈ کولڈ پلے کے
گلوکار کرس مارٹن نے اگلے سال کے آخر تک بینڈ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اکتیس
سالہ گلوکار کا کہنا ہے کہ ہم نے موسیقی کی دنیا میں گزشتہ کئی برسوں تک راج کیا
ہے اور اب صحیح وقت ہے کہ ہم اپنے بینڈ کو ختم کر دیں۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں
کہا کہ میں اکتیس سال کا ہو چکا ہوں اور میرا نہیں خیال کہ جب میں تینستیس سال کا
ہو جاؤں گا تو یہ بینڈ موجود ہو گا۔ چنانچہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جتنی جلدی ہو
سکے ہم اپنا بینڈ توڑ دیں اور اگلے سال کے آخر میں ہم اسے ختم کر دیں گے۔ انہوں نے
مزید کہا کہ ہم میں سے تقریباً سب ہی کے بال جھڑ رہے ہیں اور اب ہمیں نہیں لگتا کہ
ہم بہت کوششوں کے باوجود بھی موسیقی کی دنیا میں آگے چل سکتے ہیں۔