اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 20 Nov 2008 02:28:00

ایسے کردارچاہتی ہوں جسے عوام مدتوں یاد رکھے ‘ رابعہ درانی

فلم ‘ٹی وی اور تھیٹرکی کی معروف اداکارہ رابعہ درانی نے کہا ہے کہ ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جسے عوام مدتوں یاد رکھیں

لاہور(این این آئی ) فلم ‘ٹی وی اور تھیٹرکی کی معروف اداکارہ رابعہ درانی نے کہا ہے کہ ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جسے عوام مدتوں یاد رکھیں ‘ معیار آج بھی پہلی ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ آج کل ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں میں بے حد مصروف ہوں اور”لو میکے چلی میں“کوئی نہیں ساڈے نال دا “اور عرفان کھوسٹ کا کھیل ”مجھے اپنا نام ونشان ملا “میں اداکاری کر رہی ہوں جبکہ ڈرامہ مجھے ”اپنا نام و شان ملا “کی ایک سو اقساط ہیں ۔ رابطہ درانی نے کہا کہ پرائیویٹ ڈرامہ تھیٹر کی نسبت الحمراءمیں معیاری ڈرامے پیش کئے جا رہے جیں جن میں کسی قسم کی کوئی بیہودگی نہیں اور فیملیاں ایک بار پھر سے الحمراءمیں واپس لو ٹ آئی ہیں ۔رابعہ درانی ان دنوں الحمراءہال ون میں ہدایتکار و رائٹر گوشی خان کے اسٹیج ڈرامہ ”کچی مٹی کے لوگ “میں اداکاری کر رہی ہیں ۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier