اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 20 Nov 2008 02:28:00

اسٹیج ڈرامہ ”ستم گر تیرے لئے“ کل سے الحمراءہال نمبر 2میں

اسٹیج ڈرامہ ” ستم گر تیرے لئے “ کل سے الحمراءہال نمبر 2میں پیش کیاجائےگا

لاہور( این این آئی) اسٹیج ڈرامہ ” ستم گر تیرے لئے “ کل ہفتہ سے الحمراءہال نمبر 2میں پیش کیاجائےگا ۔ ڈرامے کے فنکاروں میں انور علی ‘ ذوالقرنین حیدر ‘ عرفان ہاشمی‘ عابد کشمیری‘ ظفر ارشاد‘ مجاہد رانا ‘چندا علی ‘فلمسٹار بختاور‘فرح چوہدری ‘ سویرا خان‘ ہنی طاہرہ ‘ مہوش ‘ زریں ملک اور ارشد ملک شامل ہیں ۔ ڈرامے کی تحریرمعروف رائٹربانو قدسیہ کی ہیں جبکہ ڈرامے کی ہدایات قیصر جاوید نے دی ہیں ۔ یاد رہے کہ مذکورہ ڈرامہ کا اسکرپٹ الحمراءآرٹ کونسل کی انتظامیہ نے خود دیا ہے اور یہ وہ پہلا ڈرامہ ہے جو الحمراءآرٹ کونسل کی طرف سے اسکرپٹ خود دئیے جانے کے فیصلے کے بعد پیش کیا جارہا ہے ۔









 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: custom lanyards | rubber bracelets | custom wristbands | air purifier