معروف اداکار سلمان خان اپنے ہم منصب اکشے کمار سے متاثر ہو گئے ہیں۔
ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے مشہور و معروف
اداکار سلمان خان اپنے ہم منصب اکشے کمار سے متاثر ہو گئے ہیں۔ اکشے جنہوں نے کامیابی
کی سیڑھی اتنی تیزی سے چڑھی کہ بڑے سے بڑے اداکار وں کو اپنے پیچھے چھوڑ دیا۔
سلمان خان سے جب پوچھا گیا کہ وہ اکشے سے کیوں متاثر ہوئے تو انہوں نے جواب دیا کہ
انہیں اکشے کمار کی اداکاری بے انتہا پسند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکشے کمار وہ واحد
اداکار ہیں جو اپنی اداکاری کے ذریعے مقبولیت کی سیڑھی چڑھتے گئے۔ سلمان خان کی نئی
آنے والی فلم یووراج ہے جس میں انکے ہمراہ اسٹار انیل کپور ،کترینا کیف اور زائد
خان جلوہ گرہوں گے۔