اداکار حسین کووجیوروالہ کو ویوک مشرن کی فلم میں آفر
ٹی وی اداکار حسین کووجیوروالہ کو ویوک مشرن کی فلم " بالسی" میں کام کر نے کی پیشکش
ممبئی(این این آئی)ٹی وی کے اداکار حسین کووجیوروالہ
کو ویوک مشرن کی فلم " بالسی" میں کام کر نے کی پیشکش ہوئی ہے۔ان کا
کہنا ہے کہ انہیں نجی چینل کے ڈانس رئیلٹی شو نچ بلئے دو کے بعد سے متعدد فلمسازوں
کی جانب سے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے چھوٹی اسکرین کی مصروفیات
کا بہانہ کر کے کسی بھی فلم میں کام کر نے کی حامی نہ بھری لیکن جب ان کے دوست اور
ساتھی اداکار انوج سکسینا نے فلم میں کام کر نے کا کہا تو وہ ان کی بات ٹال نہ سکے
لیکن وہ ابھی اپنے کردار کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریزاں ہیں ۔حسین نے
بتایا کہ فلم کی ہدایتکاری ویوک مشرن دینگے ۔یہ ان کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہے
۔اس سے پہلے وہ سبھاش گھائی کی فلم " سوداگر " میں فن کا لوہا منوا چکے
ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ کے لئے آڈیشنز جاری ہیں ۔اس کی کاسٹ کے فائنل ہوتے ہی فلم کی
شوٹنگ کا آغاز کیا جا ئے گا جسے اگلے سال دیوالی پر ریلیز کیا جائے گا ۔