ممبئی
(اردو ٹائمز) اداکار ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے میں تلوار بازی کی مہارت کی وجہ
سے بحث شروع ہوگئی۔ ابھیشک نے کہا کہ میں نے اپنی فلم "ڈرونا" میں اس فن
کا مہارت سے استعمال کیا جبکہ ایشوریا نے کہا کہ میں نے "جودھا اکبر" میں
زیادہ اچھی تلوار بازی کی ہے۔ ایشوریا نے کہا کہ تلوار بازی میرے لیے کوئی نیا عمل
نہیں تھا کیونکہ میں نے یہ سب اپنی انگریزی فلم "دی لاسٹ لچن" میں بھی
کیا تھا۔ تاہم گھڑ سواری کا تجربہ میرے لیے کچھ حد تک نیا تھا مگر اچھا تجربہ تھا۔
گولڈن بہل کی فلم "ڈرونا" ایک جادوئی کہانی ہے جس میں ابھیشک جادوئی
تلوار پر مختلف منتر پڑھتے ہوئے دکھائی دیئے۔ابھیشک نے "ڈورنا" میں
طلسماتی تلوار کے ذریعے اپنے بہت سے کام کیے۔ ابھشیک نے کہا کہ میرے لیے بہت زیادہ
خوشی کی بات ہے کہ مجے ڈائریکٹر گولڈی بہل کی اس فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔
مجھے امید ہے کہ یہ فلم میرے کیریئر کی سب سے بڑی اور بہترین فلم ہو گی۔ اسی بات
کو لے کر دونوں میں زبردست جنگ چھڑ گئی اور انہوں نے ایک دوسرے سے مکمل قطع کلامی
اختیار کر لی جس کا سلسلہ ابھی تک چل رہا ہے۔