اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 10 Oct 2008 04:17:00

کترینہ سلمان کو چھوڑ کر شاہ رخ کے ساتھ

کترینہ کی ہٹ دھرمیاں، سلمان کو چھوڑ کر شاہ رخ کے ساتھ

بالی وڈ (اردو ٹائمز) جیسے ہی کترینہ کیف کو سلمان کی ضرورت نہیں رہی انہوں نے سلمان کے ساتھ وہی کام کرنا شروع کر دیئے جو ا س سے پہلے سلمان کی گرل فرینڈز کرتی رہی ہیں۔ خاص طور پر اب تو انہوں نے سلمانکے ساتھ کی جانیوالی فلموں کے بارے میں بھی انتہائی برا رویہ اختیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ حال ہی میں دونوں نے سبھاش گنی کی فلم "یوراج" مین اکٹھے کا کیا ہے لیکن جب فلم کے پروموشن کیلئے کی جانیوالی تقریبات میں کترینہ کو شمولیت کی دعوت دی گئی تو انہوں نے وقت نہ ہونے کا کہہ کر سبھاش گنی کو ٹال دیا اور جب سبھاش نے اس معاملے میں سلمان سے بات کی اور ان سے مدد لینے کا فیصلہ کیا تو سلمان کے کہنے کے باوجود بھی کترینہ نے نہ صرف "یوراج" کیلئے وقت نکالنے سے انکار کر دیا بلکہ وہ شاہ رخ کے ورلڈ ٹور میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئیں جن کے ساتھ پہلے ہی سلمان کے تعلقات خراب ہیں۔سلمان اور کترینہ کے درمیان اس نئی صورتحال سے یہ افواہ بھی پھیلنے لگی ہے کہ چونکہ کترینہ کو اب سلمان کی ضرورت نہیں رہی اس لیے وہ ان سے پیچھا چھڑانے کے چکروں میں ہیں۔


2.5 / 5 (3 Votes)





(Your Name) آپ کا نام
(E-mail Address) ای میل ایڈریس
(City or Country) شہر یا ملک کا نام
(Write your message here) یہاں لکھیں


  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier